اسلا م آباد ،لاہور،کراچی،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید64افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 13076 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے 1519نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد585435ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد17117ہو گئی،1559مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل555242صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید39مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ796نئے کیس سامنے آگئے ،صوبہ میں اموات کی کل تعداد5480ہوگئی ۔ لاہورمیں 498 ،قصور 2،شیخو پورہ12،راولپنڈی53،گوجرانوالہ 18، سیالکوٹ 39،ملتان11اورفیصل آبادمیں66کیسز رپورٹ ہوئے ۔ بڑھتے کیسز پر لاہور کے مزید 12علاقوں میں13مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ۔سیکرٹری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمدعثمان نے بتایا کہ سٹریٹ نمبر12ڈبل ایف بلاک فیز4،مین سٹریٹ غازی روڈ آر بلاک فیز2ڈی ایچ اے ۔سٹریٹ نمبر8آفیسر کالونی والٹن روڈ،سٹریٹ نمبر 4ڈبل ڈی بلاک فیز4ڈی ایچ اے ۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس،4ایوان تجارت روڈ نزد باغ جناح،گلی نمبر2Gسے 4Gتک ہیراں روڈ اسلام پورہ،گلی نمبر27راجگڑھ۔مکان نمبر42اے سے 46اے تک محلہ نیوچوبرجی پارک،مکان نمبر390اے سے 394اے تک گلشن بلاک،گلشن راوی۔راشد سٹریٹ مکان نمبر1سے 4بند روڈ سوڈیوال،گلی نمبر7جی او آر2،مکان نمبر57سے 61ایف بلاک وحدت کالونی وحدت روڈ پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ۔سیالکوٹ میں ویکسی نیشن کے باوجودسول ہسپتال کے ڈاکٹر زوار اور انکی اہلیہ ڈاکٹر زینب کورونا میں مبتلا ہوگئے ۔سوات میں سول جج بدر منیر کورونامیں مبتلا ہوگئے اور عدالت کو سیل کردیاگیا ۔دنیا بھرمیں ہلاکتیں25لاکھ77ہزارسے زائد ہو گئیں۔جرمنی نے کورونا لاک ڈائون پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بعض ریاستوں کی طرف سے پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نرمی نیندرتھال سوچ کی عکاسی ہے ۔ ایسا فیصلہ کرنیوالے ریاستی گورنر قدیم انسان کی سوچ کے حامل ہیں۔ ٹیکساس اور میسی سیپی کے گورنرز نے کہا کہ وہ اپنی ریاستوں میں ماسک کی پابندی کے علاوہ ریسٹورنٹس اور فرموں میں ایک وقت میں افراد کی تعداد محدود رکھنے جیسے ضوابط کو ختم کر رہے ہیں۔ کئی دیگر امریکی ریاستوں نے بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا ہے ۔جاپانی وزیراعظم سوگا یوشی ہِیدے نے میڈیا کوبتایا کہ ٹوکیو اور دیگر شہروں میں جاری ہنگامی حالت میں توسیع متوقع ہے اور اسکا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔بھارت کی کچھ ریاستوں میں کوروناکی لہر میں اچانک شدت کے باوجود ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن فعال کیسز میں اضافہ ہوگیا۔