اسلام آباد،لاہور، مظفر آباد، واشنگٹن (خبر نگار خصوصی ،لیڈی رپورٹر،جنرل رپورٹر، نمائندگان ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث74افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2521نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 248872 کیس رپورٹ ہو چکے جبکہ 5197 مریض جاں بحق ہوگئے ۔ 156700 مریض صحتیاب ہو چکے ، فعال کیسز کی تعداد 86975 ہے ۔سندھ 103836 ، پنجاب 86556 ، خیبرپختونخوا 30078، بلوچستان11157،گلگت بلتستان 1658، آزادکشمیر 1564 ،اسلام آباد میں 14023 کیس سامنے آ چکے ۔ پنجاب 2006 ، سندھ 1747 ، خیبرپختونخوا 1087،اسلام آباد152،بلوچستان126، آزادکشمیر 43 ،گلگت بلتستان میں کورونا کے 36 مریض جاں بحق ہو چکے ۔ملک بھر کے 733 ہسپتالوں میں کورونا کے 4152 مریض زیرعلاج جبکہ 393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔پنجاب میں565نئے کیسز کے بعد متاثرین86556ہو گئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیمطابق لاہور 281،ننکانہ5،قصور5،شیخوپورہ8،راولپنڈی52،چکوال1،گوجرانوالہ 12،سیالکوٹ9،گجرات34، حافظ آباد4،منڈی بہاؤالدین 13،ملتان16،خانیوال11، فیصل آباد24،ٹوبہ5 ، رحیمیار خان 3، سرگودھا 14، بہاولنگر2، بہاولپور12،لودھراں 3،ڈی جی خان14،مظفرگڑھ7،راجن پور1، ساہیوال3، اوکاڑہ9،پاکپتن میں 15کیس رپورٹ ہوئے ۔مزید 21 مریض چل بسے ، کل اموات 2006 ہو چکیں ۔ صحتیاب افراد کی تعداد 55175ہو چکی ۔میو ہسپتال میں گزشتہ 3 روز میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر شاہ غلام قادر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ چیچہ وطنی میں پولیس اہلکار منظور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ جبکہ اموات5 لاکھ 70ہزارکے قریب پہنچ گئیں ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں ریکارڈ دو لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ۔ بھارت میں ریکارڈ 29108کیس سامنے آگئے جبکہ اموات 23179ہو گئیں۔اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن بھی کورونا کا شکار ہوگئے تاہم جیا بچن کا کوروناٹیسٹ منفی آیا ہے ۔سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اور اترپردیش کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ فلوریڈا میں ریکارڈ 15 ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔جاپان میں دو جزائر میں متعین امریکی میرینز میں بھی کورونا کی وبا پھیل گئی ،مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 60 امریکی فوجی کورونا سے متاثر ہوئے ۔ انڈونیشیا میں ایک فوجی اکیڈمی میں تقریباً 1300افراد کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ فلوریڈا میں ایس او پیز کے تحت 2 تھیم پارک کھولدیئے گئے ۔ایران کے صدر حسن روحانی نے تمام تقریبات اور امتحانات پر پابندی عائد کر دی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے ۔ جنیوا میں ورچوئل نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا یکجہتی کیساتھ ملکر صرف جارحانہ اقدام ہی اس وبا کو ختم کرسکتا ہے ۔