واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وبا نے امریکہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مین ہٹن میں واقع جارج واشنگٹن کے یادگاری مجسمے پر رنگ پھینکنے اور اس کی توڑپھوڑ کرنے والوں کا تعاقب جاری ہے ، ایسے تخریب کار عناصر کومعاف نہیں کیا جائے گا۔