لاہور،اسلام آباد(کر ائم رپو رٹر،صباح نیوز)ملک بھرمیں عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے جہاں عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہاں توبہ و استغفار کا بھی اہتمام کیا گیا۔کورونا سے نجات کیلئے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو یوم توبہ واستغفار کے طور پر منایاگیا۔ ملک بھر میں نماز جمعہ کیلئے مساجد میں خصوصی اہتمام کیا گیا اور کورونا سے نجات، گناہوں کی معافی، ملکی سلامتی اور انسانیت کی بھلائی و خیر کیلئے دعا ئیں کی گئیں ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔واضح رہے صدرمملکت کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ یوم توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے ۔