دوحہ(سپورٹس ڈیسک)کورونا وبا کے باعث فیفا نے ورلڈکپ قطر کا افریقین کوالیفائر ملتوی کردیا۔کوویڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر فیفا نے ورلڈکپ قطر کا افریقین کوالیفائر ملتوی کردیا، یہ مقابلے اگلے ماہ جون میں شیڈول تھے ۔ ترجمان فیفا کے مطابق کھلاڑیوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے یہ ایونٹ ملتوی کیاگیاہے ۔ یہ مقابلے ستمبر، اکتوبر، نومبر یا پھر اگلے برس مارچ کی دستیاب ونڈو میں کرانے کا آپشن موجود ہے ۔