لاہور ،اسلام آباد، ملتان ،لندن،برسلز، نیویارک (جنرل رپورٹر ، خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر ، 92نیوزرپورٹ ،نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا کے مزید 58 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1853 نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 9874جبکہ متاثرین 471335 ہو گئے ۔422132 مریض صحت یاب ہو چکے جبکہ 39329 مریض زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ3900 اموات پنجاب میں ہوئیں،سندھ 3469، خیبر پختونخوا 1602، اسلام آباد404، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 182 اور آزاد کشمیر میں 216افراد جان کی بازی ہار چکے ۔پنجاب میں کورونا کے 524نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 42ہلاکتیں ہوئیں۔ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد135665 جبکہ اموات 3900ہو چکیں ۔ لاہور291،راولپنڈی68، جھنگ 2،لیہ 4،اوکاڑہ11،بہاولپور9،ملتان ، 25، ساہیوال1، وہاڑی 2،منڈی بہاؤالدین 4،سیالکوٹ3، چنیوٹ 1، فیصل آباد 22،سرگودھا 8، گجرات 4،قصور1، ٹوبہ6،چکوال 3،بھکر12 ،میانوالی 1،شیخوپورہ5 ،جہلم 21،ننکانہ 1،رحیمیار خان5، لودھراں 2،نارووال 1،خوشاب 2،خانیوال1، بہاولنگرمیں 8 کیس رپورٹ ہوئے ۔ابتک2387105ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد121989ہو چکی ۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر عائشہ سعید بھی کورونا کا شکار ہو گئیں ۔اسلام آباد انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں ، ورکشاپوں اور ریستورانوں کو سیل کردیا۔ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وہاڑی کے رہائشی عرفان کوکورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر آف لوڈ کردیا گیا۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 8کروڑ 9لاکھ جبکہ اموات 17لاکھ 69ہزار سے بڑھ گئیں ۔ کورونا کی نئی قسم کے کیس سویڈن، کینیڈا اور سپین سمیت 15 ممالک تک پہنچ گئے ۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ذرائع کے مطابق سائنسدانوں نے ملک میں نیشنل لاک ڈائون کی تجویز دی ہے ۔برطانیہ میں 24گھنٹوں میں 30501 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔یورپی یونین کے متعدد ممالک میں بڑے پیمانے پرکووڈ ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ۔ غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق جرمنی، اٹلی، فرانس اور سپین سمیت27رکنی یونین کے متعددممالک میں پہلے مرحلے میں معمر شہریوں اور طبی عملے کو ویکسین مہیا کی جا رہی ہے ۔ جرمنی میں 101 سالہ خاتون کو ویکسین لگا کر ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔