لاہور (سپورٹس رپورٹر) کوروناکے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد اب انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کا اعلان،جرمنی پرو ہاکی لیگ میں بلجیم کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔ ایف آئی ایچ کے مطابق دونوں یورپین ٹیموں کے درمیان میچ 22 ستمبر سے کھیلے جائیں گے ۔یہ میچ اپریل میں شیڈول تھے مگرکورونا کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے ۔ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ہم کھلاڑی کی حفاظت کے پیش نظرکرورونا صورتحال کی مانیٹرنگ کرتے رہیں گے ۔