لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ صحت کے تعاون سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ کے ہاسٹل میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹر قائم کردیا ہے ، گزشتہ روز ملتان سے لائے گئے 67افراد کو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں 52مرد، 10خواتین اور 5بچے شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ہم سب مل کر کام کررہے ہیں، کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں اس سے لڑنا ہے ، عوام حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔