مکرمی ! معاشرے میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔لوگوں کہ روئیوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا پر کورونا وائرس کی شکل میں کوئی خطرناک وبا آئی ہی نہیں۔ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ کورونا سے پہلے کی زندگی لوٹ آئی ہے حالانکہ ایسا سوچنا بالکل غلط ہے۔بڑی تعداد میں لوگ سیرو تفریح کے لیے گھروں سے نکل کر سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں جو کہ یہ انتہائی نقصان دہ اور وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔نہ کوئی ماسک کا استعمال کرتا ہے اور نہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔حالانکہ مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ جن ریاستوں میں کورونا وائرس کم ہوا وہاں لوگوں نے جب احتیاط چھوڑی تو وائرس نے دوبارہ سر اٹھایا۔پاکستان میں ابھی بھی صورتحال کنٹرول میں ہے عوام کو یہ بات ذہن نشین کرائی جائے کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا اگر عوام احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو وائرس زیادہ شدت سے حملہ آور ہوسکتا ہے۔ (امیر حمزہ)