اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مذہبی مسائل، سوالات اور ملکی اجتماعی موقف کی تشکیل کے لئے آج دن 2 بجے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ویڈیوکانفرنس کے ذریعے منعقدہ اجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کریں گے ۔اجلاس میں پانچ وقت کی نمازوں میں اجتماعات کے انعقاد، نماز جمعہ، کوروناوائرس سے بچائو کے لئے آئمہ اور خطباء کے کردار، پیشگی زکوۃ کی ادائیگی اور کورونا وائرس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں کے تدارک جیسے موضوعات پر بحث کی جائے گی،کونسل کے فیصلوں سے میڈیا کوکل 3اپریل کو آگاہ کیا جائے گا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق احتیاطی تدابیر کے پیش نظرا س دوران کسی غیر متعلقہ فرد کو کونسل کے دفتر میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔