لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکارہ ردا عاصم نے کورونا کے خلاف صف اول پر کھڑے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف، پاک آرمی کے جوانوں اور میڈیا نمائندگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے اکیلی حکومت کچھ نہیں کر سکتی اور اس جان لیوا آفت سے بخثیت قوم مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا اورحکومت کے بتائے ہوئے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے کچھ عرصہ کیلئے خود کو دوسروں سے الگ رکھنا ہوگا۔