لاہور ( خرم عباس ) کورونا کے خوف سے لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے مختلف بہانے بنا کر چھٹیاں لینی شروع کر دی جبکہ متعدد پولیس افسران نے دفاتر اور فیلڈ کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر کا م کر نا شروع کر دیا ، اور اعلیٰ حکام سے بچنے کی خاطر اپنے فون آپریٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ انکا گھر میں موجودگی کی بجائے فیلڈ میں ڈیوٹی دینا ظاہر کیا جائے ، دوسر ی جانب لاہو رپولیس کے سربراہ خود فیلڈ میں موجودنہ صرف کام دیتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کے ماتحت افسران بھی انہیں دیکھ کر حوصلہ کیے ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے بعد 115 پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، دیگر افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں رہنے کو ترجیح دینے لگے ، سی سی پی او ذوالفقار حمید نے روزنامہ 92سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دے رہے تمام محکموں میں سے سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی ، اب تک افسروں اور اہلکاروں کے ایک ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ، اب تک 115 کی رپورٹ پازیٹو آچکی ، 61 اہلکاروں نے صحتیاب ہوکر دوبارہ ڈیوٹیاں سنبھال لیں، 3 اہلکار شمس، رمضان عالم اور راؤ جاوید خالق حقیقی سے جا ملے ۔
کورونا کا خوف،لاہور پولیس کے اہلکارچھٹیاں لینے لگے
اتوار 31 مئی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 31 مئی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں