مکرمی !اس وقت پاکستان سمیت تقریباً دنیا کے دو سو ممالک کورونا وائرس کا شکارہیں کس ملک میں کتنے لوگ کورونا کا شکار ہوے اور کتنے لوگ اس وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہر فرد مسلسل یہی خبریں سن اور دیکھ رہا ہے جو کہ یقیناً ذہنی اذیت کا سبب ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کی وبا کے متعلق غلط اور بے بنیاد خبریں شیئر کر کے مزید خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ کیونکہ بعض لوگ خوف و ہراس کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔اس نازک صورتحال میں میری عوام سے گزارش ہے کہ خدارا ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اچھی اور مثبت خبروں کو شیئرکریں، منفی خبروں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی ایسی خبریں پھیلانے سے روکیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اگر آپ گھر پہ ہیں تو زیادہ سے زیادہ اپنی فیملی کو وقت دیں اپنے عزیز رشتے داروں کی خیریت دریافت کریں۔ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں۔ (مسعود قادری راولپنڈی )