اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی تھون میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹریک اور ٹریس سسٹم بھی لاگو کیا ہے ۔ آئی ایس آئی نے یہ زبردست سسٹم دیا ہے جو پہلے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے استعمال ہوتا تھا، اب کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے استعمال ہو رہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر فعال انداز میں کام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا 30 سال سے رائج نظام کو بدلنے کیلئے نئی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جہاں بھی تبدیلی کی شروعات ہونے لگیں تو سٹیٹس کو کی طاقتیں رکاوٹیں کھڑی کرتی ہیں ۔