لندن(سپورٹس ڈیسک)نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سمارٹ فون مارکیٹ کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کمی کا سامنا ہوا ہے ۔جنوری سے مارچ کے دوران سمارٹ فون کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.7 فیصد کمی آئی۔مجموعی طور پر اس سہ ماہی کے دوران 27 کروڑ 58 لاکھ فونز فروخت ہوئے اور 2014 کے بعد پہلی بار کسی سہ ماہی میں فروخت ہونے والے فونز کی تعداد 30 کروڑ سے کم رہی۔