دبئی (سپورٹس ڈیسک) ساتویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کا برقرار ہے ۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے منتظمین کے مطابق ورلڈکپ 2020 ء کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین فیصلہ کریں گے جب کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں۔منتظمین نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا ابھی ایونٹ میں وقت ہے ، کوئی لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سے اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں گے ۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 ء ایونٹ کے انعقاد کو غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ جب کہ انڈین پریمئر لیگ بھی شامل ہے ۔