لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 ء نہایت اہمیت کا حامل ہو گاہے ۔ صوبہ کو کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا اولین ترجیحات ہونگی ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بھی صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو اہمیت دی جائے گی۔حکومت نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں محکموں کوسخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہنا ہو گا۔