لاہور،ملتان ،اسلام آباد، کراچی ، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ، سٹاف رپورٹر ، سپیشل رپورٹر، نمائندگان، 92نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 153افراد جاں بحق جبکہ 6604 نئے کیس سامنے آگئے ۔پاکستان کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں تیرہویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید153 افراد جاں بحق ہوگئے ، اموات کی مجموعی تعداد 3382 ہوگئی۔ 6604نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیس171,666 ہو گئے ۔ پنجاب64216، سندھ 65163، خیبر پختونخوا 20790، بلوچستان 9162، گلگت بلتستان 1253، اسلام آباد 10279جبکہ آزاد کشمیر میں803 کیس رپورٹ ہوچکے ۔ 63504 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ3515مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31681 ٹیسٹ کئے گئے ، ابتک 1042787 ٹیسٹ کئے جا چکے ۔ ابتک پنجاب 1347، سندھ1013، خیبر پختونخوا789، اسلام آباد95، گلگت بلتستان 21، بلوچستان 100 ، آزاد کشمیر میں 17 مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ۔پنجاب میں24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 82افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2538نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ایک دن کے دوران لاہورمیں سب سے زیادہ 1166،ننکانہ5،قصور5،شیخوپورہ11،راولپنڈی577،جہلم 15،اٹک5،گوجرانوالہ106،سیالکوٹ57،نارووال 9،گجرات36،منڈی بہاؤالدین7، ملتان180،مظفر گڑھ27، وہاڑی9، فیصل آباد137،ٹوبہ8، رحیمیار خان 30، سرگودھا 35، میانوالی4،بہاولنگر7،بہاولپور38، لودھراں 4،ڈیرہ غازیخان12، لیہ1،اوکاڑہ3،جھنگ14،خانیوال 12،بھکر1،ساہیوال16،پاکپتن 4اورراجن پور میں 5کیس سامنے آئے ۔کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 17,964 ہو چکی ۔صوبے میں ابتک 407083ٹیسٹ کیے جا چکے ۔ پنجاب کے 51فیصد آئی سی یو وارڈ کے بستر مریضوں سے بھر چکے ۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مطابق پنجاب کے 46 ٹیچنگ ہسپتالوں سے کورونا کے ابتک 5110 مریض صحتیاب ہوچکے ۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص6305 میں سے 4236بیڈزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مختص 2333 میں سے 1718 بیڈزخالی ہیں۔ڈیرہ غازیخان میں ڈاکٹرخالد مسعود قیصرانی کوروناسے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں کورونا کے دو مریض 65 سالہ زاہد ہ بی بی اور 50سالہ مظفر خان جاں بحق ہوگئے ۔ اٹک اور حضرو میں کورونا سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں کوروناکے دو مشتبہ مریض 70سالہ طالب اور 60 سالہ عزیز فاطمہ چند گھنٹوں میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔فیصل آباد کے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آ باد میں زیر علاج کورونا کے مریض 50 سالہ اسرار کی گزشتہ روز ہلاکت ہو گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے لاش دینے سے انکار پر متوفی کے بیٹے نے ہسپتال عملہ پر اسلحہ تان لیا ۔ سکیورٹی گارڈ ز نے ملزم کو حراست میں لیتے ہو ئے پولی سکے حوالے کر دیا ۔تاہم اہلخانہ کی منت سماجت پر اسکو رہا ئی مل گئی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب بھی کوروناکاشکارہوگئے ،مرتضیٰ وہاب نے خودکوگھرمیں آئسولیٹ کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ نے گھر گھر جاکر کوروناٹیسٹ کرنے کی سہولت کل تک معطل کردی۔ ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے 88لاکھ جبکہ اموات 4لاکھ 64 ہزار سے بڑھ گئیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 105717نئے متاثرین سامنے آگئے ۔بھارت میں15666نئے کیس رپورٹ ہوئے ،متاثرین 411478 ہوگئے ۔ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے منتظمین میں سے 6 افراد کورونا کا شکار ہو گئے ۔سعودی عرب نے 3ماہ بعدلاک ڈاؤن ختم کرنے کااعلان کر دیا۔ تمام شہروں سے آج صبح 6 بجے سے کرفیو اور پابندیاں ختم کر دی جائیں گی ۔ بین الاقوامی پروازوں،ہیئرسیلون پرپابندی برقرار رہے گی۔ مکہ مکرمہ کی 1560 مساجدآج نماز فجر سے کھول دی جائیں گی۔ ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے حج کے حوالے سے معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ، فیصلہ عوام کے بہترین مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔اسرائیلی حکومت نے ملک میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے بعد لاک ڈاؤن میں سختی کر دی ہے ۔انفیکشن کے باعث تقریباً 500 فوجیوں کو بھی تنہا کر دیا گیا ۔ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے معیشت اب مزید نہیں کھلے گی۔