کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے انہوں نے خود کوگھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے ، اس دور ان شاہد آفریدی نے کہا کہ اس دوران وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بہت زیادہ مس کررہے ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ آئیسولیشن میں سب سے زیادہ اپنی چھوٹی بیٹی’ ’عروہ‘‘ کو یاد کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے فون کا کیمرا عروہ کی طرف گھماتے ہوئے کہا کہ میں اسے کافی دنوں سے بہت زیادہ مس کررہا ہوں، میں بالکل اس کی قریب جا ہی نہیں پا رہا اور یہ میرے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے ۔اپنی ویڈیو میں انہوں نے تمام بیماروں کیلئے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ سب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے ، انشااﷲ بہت جلد پھر آپ سب سے ملاقات ہوگی۔