انقرہ (نیٹ نیوز، این این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کورونا متاثرین کی مدد کیلئے قومی فنڈ قائم کر دیا جبکہ اپنی 7 ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرادی۔ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان کے اقدام کے بعد کابینہ اراکین نے بھی مجموعی طور پر 50 لاکھ ترک لیرا (8لاکھ ڈالر) سے زائد رقم جمع کرائی۔صدر اردوان نے بتایا کہ ملک میں 41شہروں اور قصبوں کو مکمل طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ یومیہ 10 ہزار ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ لوگ صرف ناگزیر حالات میں ہسپتال جائیں کیونکہ ہسپتالوں میں اتنی گنجائش نہیں، کورونا سے بچنے کا وحد راستہ یہ ہے کہ ہرشخص خود کو قرنطینہ کر لے ۔