واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی کانگرس کے 8 ارکان نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وبا کے خلاف غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بسنے والے فلسطینیوں کی مدد کرے ، اسرائیلی فوج نے فلسطینی طالبہ بشریٰ جمال کو 4 ماہ انتظامی قید کی سزا سنا دی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی ارکان کانگرس کی طرف سے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھی کورونا سے لڑنے کے لئے ایران، شمالی کوریا اور فلسطینیوں کی مدد کی اپیل کرچکے ہیں۔