اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے آفس ٹائم ختم ہونے کے باعث وزیرا عظم کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل نہیں لئے جاسکے ۔ آج جب عمران خان آفس آئیں گے تو ان کے سیمپل لئے جائیں گے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا الحمدللہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کرنے کیلئے کابینہ کے اجلاس میں ساری بات چیت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم آفس کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے جبکہ پورے وزیراعظم ہاؤس کو روٹیشن میں ڈس انفیکٹ کیا جاتاہے ۔