سان فرانسسکو (این این آئی،آن لائن ) ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے عالمی کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک ارب ڈالر عطیہ کردیئے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ،یہ رقم ان کے مجموعی اثاثوں کا 28 فیصد ہے ، اسی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ جب یہ وبا ختم ہوجائے گی تو اس کے بعد وہ لڑکیوں کی تعلیم و صحت اور یو بی آئی (عالمی بنیادی آمدن)پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی تلاش میں ہیں جس کے لیے وہ اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں اور یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے دنیا دوبارہ نارمل ہوسکتی ہے ۔