مکرمی !کوروناوائرس کے تیز ترین حملوں اورحکومتی ناقص اقدامات اور فیصلوں نے ملکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اوروائرس کی شدت میں بھی اب خاصااضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ گزشتہ روزسے آنے والے دن اموات اورنئے کیسز زیادہ ہونے سے خوف کی فضاء قائم ہے اب حالات اتنے سنگین ہوچکے ہیں اگر ملک میں دس لاکھ ادارے خدانخواستہ بند ہوجاتے ہیں توکروڑوں بیروزگار افراد حکومت کیسے سنبھالے گی کہیں ہم کورونا وائر س وبا ء کا مقابلہ کرتے کرتے بیروزگاری کے قحط کاشکارہی نہ ہو جائیں۔ حکومت فوری ان افراد کی مجبوریوں کودیکھتے ہوئے کوئی لائحہ عمل ترتیب دے یہاں توغربت بیروزگاری کے پہلے ہی طوفان برپاتھے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے پوری کردی اس لیے آج امریکہ یورپ کے مقابلے کالاک ڈاؤن جاری رکھنے یاان کی نقل اتا ر نے کی بجائے دماغ سے کام لینے کی کہیں زیادہ ضرورت ہے تاکہ کاروبار زندگی رواں دواں ہونے سے عوام سکھ کا سانس لیںکامیابی کے لیے بر وقت فیصلوں کا عمل دخل بہت ہوتا ہے ۔ (شہروز نواز سرگانہ)