دبئی(این این آئی )متحدہ عرب امارات میں رہائش کا ویزہ رکھنے والوں کو ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کے سبب تین ماہ کیلئے جرمانے سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق یکم مارچ کو ختم ہونے والے تمام ریزیڈنسی ویزوں میں توسیع کی جائے گی،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ رعایت ان لوگوں کو بھی حاصل ہوگی جن کے پاس دبئی کا ویزہ ہے لیکن وہ 180 دن سے زائد عرصے کیلئے ملک سے باہر ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ریذیڈنسی اینڈ فارن ز افیئرز میجر جنرل محمد احمد المری نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے فیصلے کی بنیاد پر یکم مارچ 2020 کو ختم ہونے والے تمام ریزیڈنسی ویزوں میں توسیع کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے کسی بھی طرح کے ویزا یا رہائش رکھنے والے تمام افراد کو قابل تجدید مدت کے لئے کسی بھی جرمانے سے تین ماہ کی چھوٹ دی جائے گی۔