اسلام آباد(اظہر جتوئی) وفاقی ملازمین نے کوروناوائرس کا بہانہ بنا کر دفاتر آنا چھوڑ دیا جس سے سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا کی وجہ سے ازخود چھٹیاں کرنے والے افسروں و ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت صنعت و پیداوار اوردیگر وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں افسروں و ملازمین کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کی لسٹیں طلب کر کے ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا گیاہے ۔اس ضمن میں سرکاری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے ۔