نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ کوروناوبا کی روک تھام کے کثیر الفریقی عملمیں ابھی تک ناکامی ہوئی ہے جبکہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی قلت تمام لوگوں کی صحت کیلئے خطرہ ہے ۔ اقوام متحدہ میں ترقیاتی فنڈنگ فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کا سامنا کرتے ہوئے عالمی رد عمل اور اقتصادی بحالی کی سپورٹ ، تکثیریت کا امتحان ہے جس میں ہم ابتک ناکام رہے ہیں۔ ویکسی نیشن محض ایک مثال ہے جس کی تقریبا 75 فیصد خوراکیں صرف 10 ممالک میں دی گئیں۔ کئی ممالک میں تو ابھی تک صحت کے شعبہ سے متعلق افراد اور عمر رسیدہ شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہی نہیں ہوا۔۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر جگہ تمام لوگوں کیلئے منصفانہ طور پر ویکسین پہنچنے کو یقینی بنایا جائے ۔ بعض ممالک نے اربوں ڈالر کے امدادی پروگراموں پر انحصار کیا جبکہ اسی دوران میں کئی ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے بوجھ کا سامنا ہے جن پر غالب آنا ناممکن ہے ۔ یہ امر پائیدار ترقی کے اہداف کو پہنچ سے دور بنا رہا ہے ۔