واشنگٹن (اے ایف پی) عالمی بینک نے کورونا کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک کیلئے 160 ارب ڈالر کی ایمرجنسی امدادکی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں 25 ملکوں کو امداد فراہم کی جائیگی۔بھارت کو ایک ارب ڈالر، پاکستان کو 20کروڑ اور افغانستان کو 10 کروڑ ڈالر امداد دی جائیگی۔ علاوہ ازیں عالمی بینک کی ممبر تنظیم انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کورونا سے متاثرہ نجی کمپنیوں کی مدد کیلئے 8 ارب ڈالر فراہم کریگی۔