لندن(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور اس سے محفوظ رہنے کیلئے ماہرین صحت نے جو احتیاط بتائی ہے وہ ہے سوشل ڈسٹینسنگ یعنی سماجی فاصلہ، تاہم اب انسانوں کیساتھ ساتھ جانور بھی اس ہدایت پر عمل کرنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا بھی سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اپنے منہ میں ایک درخت کی ٹہنی پکڑے ہوئے پارک میں چل رہا ہے۔ اور بڑی تیزی اور سنجیدگی کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کررہا ہے ۔ پارک میں موجود لوگ اس کتے کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں، جبکہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف نے اس کا کیپشن لکھا ہے کہ ’’اسے دیکھو کتنی سنجیدگی سے سوشل ڈسٹینسنگ کررہا ہے ‘‘۔ ہ ویڈیو کو اب تک تقریباً ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔