سہون،کراچی(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے احتیاط کرنا ضروری ہے ، ہمیں ماسک پہننا لازمی ہے مگر لوگ ماسک نہیں پہنتے ۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو پھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا،حضرت شہباز قلندرؒ کے مزار کو جلد ایس او پیز کے تحت کھولیں گے ۔