لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف کریوگرافر ڈانسر ڈائریکٹر وہاب شاہ کی دبئی ایکسپو میں شاندار پرفارمنس کو شائقین نے خوب سراہا،صوفی تقریب کا انعقاد آسٹریلین حکومت کی جانب سے کیا گیا ، وہاب شاہ نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے دبئی ایکسپو میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے مجھے پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لئے خصوصی دعوت دی گئی ۔ میں آسٹرلین حکومت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے انہوں نے موقع فراہم کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پرفارمنس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا پاکستان میں سینکڑوں کی تعداد میں میرے شاگرد موجود ہیں جن میں نامور اداکار ماڈلز بھی شامل ہیں ۔