اسلا م آباد ،لاہور ،ملتان، ساہیوال، کراچی، حیدرآباد ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید45افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد10863ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2417نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد514338ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد34169ہو گئی،2294مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل469306صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں مزید22مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ661نئے کیس سامنے آگئے ۔ لاہورمیں 380،راولپنڈی30،چنیوٹ12، راجن پور1،میانوالی1،بھکر 8،بہاولپور12،ملتان 19،سرگودھا24،ساہیوال3،ٹوبہ1،ننکانہ1،رحیم یار خان6،جھنگ 1،سیالکوٹ15، فیصل آباد18،اوکاڑہ30،بہاولنگر2،خانیوال3،پاکپتن14،گجرات44، شیخوپورہ2،لیہ1،حافظ آ باد1 ،گوجرانوالہ5، جہلم5،مظفرگڑھ5،وہاڑی4،نارووال1،ڈیرہ غازیخان5،خوشاب3،منڈی بہاؤالدین2اور قصورمیں2کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نشتر ہسپتال ملتان میں مزید 3کورونامریض چل بسے جبکہ زیر علاج مصدقہ مریضوں کی تعداد 43ہو گئی۔ساہیوال میں بھی کورونا سے ایک اور موت واقع ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 69 ہو گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ صوبہ میں مزید14کورونامریض جاں بحق ہوگئے جبکہ1443نئے کیسزمیں سے 1140کراچی سے سامنے آئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صوبہ کی پولیس فورس میں489 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ ملازمین کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ادھرحیدرآباد میں مزید 74مریض سامنے آگئے ۔دنیا بھرمیں ہلاکتیں20لاکھ8ہزار سے زائد ہو گئیں۔یورپ بھر میں کورونا کیسز تین کروڑ سے تجاوز کرگئے جبکہ یورپ عالمی وبا سے دنیا کا سب سے متاثر ترین خطہ بن گیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے صبح 4 بجے سے تمام ٹریول کوریڈورز کو معطل کردیا جائیگا اور ہر کسی کیلئے برطانیہ داخلے کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا جبکہ ان کو10یا 5دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔ سائنسدانوں نے 11 برطانوی شہریوں کے برازیل میں سامنے آنیوالی کورونا کی نئی قسم میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔برطانوی وزیراعظم نے مزید کہاکہ لوگ ویک اینڈ پر گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ضرور سوچیں۔شہری گھر پر رہیں تاکہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت نہیں آیا۔ گزشتہ روز انگلینڈ میں اڑھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ کرونا