بٹگرام(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہستان ویڈیوسکینڈل کی خونیں کہانی میں ایک اورنیاموڑآگیا،تحصیل الائی کے گائوں بیاڑی میں غیرت کے نام پر ایک شخص کو قتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق مقتول وقارکوہستان ویڈیوسکینڈل کے مرکزی کردارافضل کوہستانی کا رشتہ دارہے ،وقارکومبینہ طورپرافضل کوہستانی کے بھائی گل نذرنے قتل کیا،افضل کوہستانی کے بھائی گل نذرکیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس کے مطابق گل نذرکوشبہ تھا مقتول کے افضل کوہستانی کی بیوہ کیساتھ مراسم تھے ،مقتول کے بھائی سلیمان نے الزام عائد کیا گل نذراوراس کے ساتھی افضل کوہستانی کی بیوہ کو قتل کرنے نکل گئے ہیں،افضل کوہستانی کی بیوہ خاوند کی وفات کے بعد میکے ایبٹ آباد میں رہائش پذیرہے ،ایبٹ آباد پولیس کو خاتون کی حفاظت کا بتادیاگیاہے ۔