کولمبو(سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے بارش سے متاثرہ دوسرے روز میں میزبان سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا لئے تھے ۔ ڈی سلوا 32 اور پریرا 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔ میچ کے پہلے روز کا اختتام پر سری لنکا کے 85 رنز پر دو آئوٹ تھے ۔ کپتان کرونا رتنے 65 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔