کوٹلی لوہاراں(نمائندہ 92نیوز) مضر صحت شوارما کھاکر بیمار ہونے والوں کے بعد گیسٹرو کی وبا پھیل گئی،100 سے زائد افراد اسہال اور پیٹ امراض میں مبتلا،متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹراور نجی ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں میں ایمرجنسی نافذ کر گئی۔بنیادی ادویات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک نجی رفاعی تنظیم کوٹلی لوہاراں ویلفیئرسوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت ادویات کی فراہمی کی ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔جبکہ دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت شوارما فروش کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے اس کی دوکان سیل کر دی ہے ۔