پشاور( وقائع نگار) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے جس سہیل ایاز عرف علی کو گرفتار کیا ہے ، اس کا خیبرپختونخوا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ حکومت کے پیرول پر ہے نہ ہی خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم ۔ وہ عالمی بینک کا کنسلٹنٹ اور ایک پراجیکٹ کے ساتھ منسلک ہے ، اس لئے صوبائی حکومت کوبدنام نہ کیاجائے ۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل ایاز نے کوئی جرم کیا تو پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے ، صوبائی حکومت کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔