لاہور ( کامرس ڈیسک) سائبان گروپ کی ذیلی کمپنی کومیگا لائف سائنسز کے زیراہتمام،مقامی ہوٹل میں دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور ٹرینر سید قاسم علی شاہ کو بطورِ خاص مدعو کیا گیا۔کومیگا لائف سائنسز کی سینئر سیلز ٹیم نے 2019میں کمپنی کے ٹارگٹس اور پلاننگ کی بھی وضاحت کی اور اپنی لیڈرشپ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔چیئر مین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے کہا کہ کومیگا لائف سائنسز، پاکستان کی زرعی مارکیٹ میں ایک شاندار اضافہ ہے اورانہوں نے کومیگا لائف سائنسز ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کو بھی سراہا۔ ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ملک شمشیر حسین نے کہا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اختیار کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں اور کومیگا لائف سائنسز ٹیم اس امر سے بخوبی واقف ہے ۔ آخر میں چیئر مین محمد اعظم چیمہ ، ڈائریکٹر ملک شمشیر حسین ، طارق وارثی اور جی ایم کومیگا عبدالقدیر سندھو نے تمام شرکاء میں اسناد / قیمتی انعامات تقسیم کئے ۔