لاہور(کلچرل رپورٹر) ’’کون بنے گا سپر سٹار‘‘سیزن2 کا سیمی فائنل گجرات کے جبار طفیل نے جیت لیا۔اس موقع پر گلوکار مظہرراہی،ندیم عباس لونے والا اور رابی پیرزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت اچھا قدم ہے ۔پاکستان ٹیلنٹ سے مالا مال ہے مگر اسے سامنے لانے کیلئے پلیٹ فارم بہت کم ہیں ۔ پروگرام کے دوران مظہرراہی نے اپنے دو مقبول گیت’’سوہنا معشوق‘‘ اور’’خاندانی نواب‘‘ بھی گائے جبکہ ندیم عباس لونے والا اور رابی پیرزادہ نے بھی عوامی فرمائش پر گیت سنائے ۔