واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ اور امریکی پالیسیوں کے ماہر ہنری کسنجر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی وبا عارضی نہیں بلکہ اسکے تباہ کن معاشی اور معاشرتی اثرات آنیوالی نسلوں میں بھی محسوس کئے جائینگے جبکہ اپنے اثرات کی بنا پر کورونا کی وبا ایک نیا ورلڈ آرڈر ثابت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے عمرانی معاہدوں کا شیرازہ بکھرتا دکھائی دے رہا ہے ۔ کورونا کے بعد کی دنیا اس سے پہلے کی دنیا سے مختلف ہوگی۔ امریکہ اور پوری دنیا میں معاشی افراتفری اور بڑے پیمانے پرمعاشی تبدیلیاں سامنے آئینگی۔لہٰذا تمام ممالک اور اقوام کورونا کے نتیجہ میں پوری دنیا میں آنیوالی تبدیلیوں کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے بحران سے نمٹنے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔