مردان(نمائندہ92نیوز)تحریک انصاف کے ممبرصوبا ئی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کاقرنطینہ میں 14دن گزارنے کے بعد کورونا ٹسٹ منفی آگیا۔چنددن قبل گھر میں قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ممبر صوبا ئی اسمبلی کا صواب حاصل کرکے اسلام آبادلیبارٹری ارسال کیا گیاتھاجس کی گزشتہ روز ر پورٹ منفی آگئی ہے ۔صحت یابی کے بعد ممبرصوبا ئی اسمبلی نے متاثر یونین کونسل منگا کا دوبارہ دورہ کیا اور وہاں لاک ڈائون کے شکار مکینوں سے ملے اور انہیں حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کوروناوا ئرس سے خوف زدہ ہونے کی بجا ئے اس کا مروجہ میڈیکل اصولوں کے مطابق مقابلہ کرناچاہئے جس میں قرنطینہ ہی بہترین طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا مجھے اپنے عوام پرفخر ہے اور ہم محدودوسائل کے باوجود مل کر مردان میں کوروناوائرس کوشکست دینگے ۔