لا ہو ر،کراچی ،اسلام آباد(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،کر ائم ر پو ر ٹر،سٹاف رپورٹر ،خبر نگارخصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کیلئے ڈاکٹر رانا صفدر کو دوبارہ پولیو کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا ۔ادھر وفاقی حکومت کے احکامات پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ خوشحال خان خٹک کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا اور ان کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردی گئیں ۔ خوشحال خان پر کرپشن اور اقرباء پروری کے متعدد الزامات سامنے آتے رہے جبکہ پنجاب حکومت نے محکمانہ ترقی کے لئے ضروری ایم پی ڈی ڈی میں جاری کورس میں شریک طارق خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد کو تبدیل ، فضل ربی چیمہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد جبکہ آفتاب احمد ایڈیشنل کمشنر جنرل فیصل آباد سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آبادی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب پولیس کے 129سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ترقی پانے والے افسروں کو 3برس کی آزمائشی مدت کیلئے انسپکٹرز کے عہدوں پر تعینات کیا گیا جس کے بعد انہیں کارکردگی کی بنیاد پرانسپکٹر کے عہدوں پر مستقل کر دیا جائے گا۔ ترقی پانے والے سب انسپکٹرز میں لاہور کے 58، راولپنڈی 20، بہاولپور 10،ملتان 9،گوجرانوالہ 8،فیصل آباد 7،شیخوپورہ 5،سرگودھا 4،ساہیوال 3،پی سی سہالہ 3اورڈی جی خان کے 2سب انسپکٹرز شامل ہیں ۔علاوہ ازیں آئی جی نے ایس ڈی پی او رائیونڈ لاہور ضیاء اﷲ خان کو فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل کر کے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ادھر پنجاب حکومت نے تین میڈیکل کالجز کے پرنسپلز اور دو اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے تقررو تبادلے کر کر دیئے ہیں ۔پروفیسر آ ف پیڈیاٹرک سرجری ڈاکٹر آصف قریشی کو پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج ، پروفیسر آف ای این ٹی ڈاکٹر معروف عزیز خان کو پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور پروفیسر الفرید ظفر کو پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج لاہور ،ڈاکٹر سید واجد علی شاہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب، ڈاکٹر محبوب حسین قریشی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ اورڈاکٹر سید وسیم الحسن رمزی کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان تعینات کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر کی جگہ گریڈ 21کے ڈاکٹر عثمان عبداللہ چاچڑ ہوم سیکرٹری سندھ تعینات کردیئے گئے ۔ ہوم سیکرٹری سندھ عبدالکبیر قاضی آج اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہوجائیں گے ان کی جگہ تعینات ہونے والے عثمان عبداللہ چاچڑ وزیر اعلیٰ سندھ کی انسپکشن انکوائریز ٹیم میں ذمہ داری انجام دے رہے تھے ۔عثمان عبداللہ چاچڑ کل اپنے عہدے کا چارج لیں گے ۔