کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن لیڈر کوچیئرمین پی اے سی بنانے کی پیشکش کردی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر حکومت اوراپوزیشن ارکان کے درمیان ڈیڈلاک برقراررہاجس کے بعداپوزیشن نے اجلاس سے واک آئو ٹ کردیا۔وزیراعلی جام کمال نے کہاکہ جمہوری روایات کے تحت چیئرمین شپ قائد حزب اختلاف اوراپوزیشن کو مزید 6 سے 7 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی جائیگی،امید ہے مشترکہ اپوزیشن جماعتیں ہماری پیشکش قبول کرینگی۔