لاہور(حافظ فیض احمد)وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی جانب سے مزید اپ ڈاؤن کی 10 ٹرینوں کی بحالی کے اعلان نے ریلوے افسروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے ،مسافر کوچز کی عدم فراہمی پر ریلوے افسروں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 17 اگست سے قبل مذکورہ ٹرینوں کیلئے کوچز کی مرمت کر کے ٹرینیں تیار کی جائیں جس کیلئے ریلوے انتظامیہ کو 160سے زائد کوچز درکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق 17اگست سے ٹرینیں چلانے ، کوچوں کی فراہمی کے لیے گزشتہ روز ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے سلمان صادق ،چیف مکینیکل انجینئر غلام قاسم،چیف الیکٹریکل انجینئر افضل باجوہ سمیت دیگر ریلوے افسر مغل پورہ ورکشاپ پہنچ گئے اور انہوں نے کوچوں کی بحالی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ٹرینوں کے ریک مکمل کر کے 17اگست سے قبل مکمل کر کے فراہم کیے جائیں ۔واضح رہے کورونا سے قبل ریلوے کے سسٹم پر 140 سے زائد ٹرینیں چلائی جارہی تھیں اور ٹرینوں کے لیے 1060سے زائد کوچزاستعمال میں تھیں ، ٹرین آپریشن بند ہونے پر وفاقی وزیر نے کوچوں کی بحالی، مرمت کا کام مکمل کر نے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں لیکن اڑھائی ماہ کے بعد جب ریلوے انتظامیہ کو ٹرین آپریشن بحال کرنے کی اجازت ملی تو پہلے مرحلے میں صرف40ٹرینوں کو بحال کیا گیااور اب مزید 10 ٹرینوں کو بحال کرنے کے اعلان پر ریلوے انتظامیہ مشکل میں پڑ گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مغل پورہ ورکشاپ جانے والی کئی کوچوں کے اے سی،پنکھے ،لائٹ سمیت دیگر خرابیاں موجود ہیں جن کو ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے ۔ کوچز کم