کوئٹہ/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،سپیشل رپورٹر)سرکی روڈ پردہشتگردوں کی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کرنے والے 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران 3راہگیر زخمی بھی ہوئے ۔دریں اثنائسی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی کے دوران مارے جانے والے 6 دہشت گردوں میں ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد صہیب بھی شامل ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس الیکٹرونکس ڈیوائسز اور دستی بم برآمد اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ، ہلاک دہشت گرد لاہور میں بیدیاں اور فیروز پور روڈ دھماکوں اورسرگودھا میں بریگیڈیر ظہور قادری کے قتل میں ملوث تھے ۔علاوہ ازیں لاہور پولیس نے سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے اہلکاروں سے ملکر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مختلف ہوٹلوں،سراؤں، گھروں کی سخت چیکنگ کی، دوران سرچ آپریشن اپنی شناخت و تصدیق ثابت نہ کرنے پر 13 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ٹ