کوئٹہ (رپورٹ: خلیل احمد) صوبائی حکومت نے بلوچستان اسمبلی سے معاون(باقی صفحہ4نمبر21) خصوصی کی تقرری کا بل اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود پاس کرانے کے بعد 8 معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس میں 4منتخب عوامی نمائندے اور 4غیر منتخب ہوں گے ۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ معاون خصوصی کیلئے منتخب ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مبین خلجی، بلوچستان عوامی پارٹی کے دنیش کمار، بشریٰ رند، ماہ جبیں رند، سکندر عمرانی سمیت دیگر ارکان کے نام شامل ہیں، 4ناموں کا چنائو غیر منتخب نئمائندوں خصوصاً بلوچستان عوامی پارٹی کے وہ ارکان جو حالیہ انتخابات میں شکست کھا گئے تھے کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، گوادر سے عبدالغفور ہوت یا میر نوید کلمتی کے نام قرعہ فال نکل سکتا ہے ، کچھ پروفیشنلز کے نام بھی زیر غور ہیں جو اپنے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تاہم معاون خصوصی کے نام کا اعلان وزیراعلی بلوچستان کی چین سے واپسی پر ہوگا۔