کوئٹہ (فضل تواب + خ ن ) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بائی پاس پر تجاوزات اور سرکاری زمینوں سے قبضہ واگزار کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے آپریشن پر قبضہ مافیا نے اسسٹنٹ کمشنر ثانیہ صافی اور ان کی ٹیم پر حملہ آور ہوکر فائرنگ و پتھراؤ کردیا، اسسٹنٹ کمشنر حملے میں محفوظ رہیں تاہم محافظ اور ڈرائیور سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ، مشتعل افرادنے سرکاری ڈمپر اور ایگل سکواڈ کے 2موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کردیا جبکہ پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے ، شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔