کوئٹہ(نیٹ نیوز ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کوئی حکومت 8ماہ میں نتائج نہیں دے سکتی اور ہم سب سے پہلے مالی معاملات ٹھیک کررہے ہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کل پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے وفاق ہر طرح کا تعاون کرے گا، اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوتا۔وفاقی وزیرنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوگا۔