اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیجے جانے والے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روک سکتا تو ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے ہی حلقے میں جانے سے کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تو ہو سکتی ہے مگر ایم این اے اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا یہ کھلا تضاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کر لے اس کی اپنی حیثیت متنازعہ ہی رہے گی۔ پی پی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ قوم سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے ۔ سیاسی خانہ بدوشوں کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں۔