مکرمی ! قدرت کا قانون ہے کہ وہ کسی بھی قوم یا فرد کے ساتھ کوئی بھی حادثہ یا واقعہ اس وقت تک دہراتی رہتی ہے جب تک وہ قوم اس حادثے سے وہ سبق سیکھ نہیں لیتی جو قدرت انھیں سکھانا چاہتی ہے۔ہر قوم اس طرح کی آفات سے اپنے طریقے سے نبردآزما ہوتی ہے اور جب آفت گزر جاتی ہے تو ایک دور اندیش قوم اور قیادت مستقبل میں ایسی کسی آفت سے بچنے کیلئے یا اس کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے ایک بہترین پالیسی وضع کرتے ہیں۔آفات سے نپٹنے والے اداروں کو مضبوط کیا جاتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو نئے اداروں کی تشکیل کی جاتی ہے۔پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک جامع اور واضع پالیسی بنانے کی بجائے ادھوری اور مبہم پالیسی بناتی ہیں۔وزیر اعظم نے فرمایا کہ ہم کورونا پر قابو نہیں پا سکتے ۔تو بصد احترام عرض ہے ،کہ کسی کو آپ سے ایسی امید بھی نہیں ہے۔اس حکومت سے کیسی امید ،کیسا گلہ۔ہم ویسے بھی زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں،لازم ہے کہ ہم جی لیں گے ،ہم کورونا کے ساتھ بھی جی لیں گے۔ (فیصل رشید لہڑی ،گجرات)