نوشہرہ (آن لائن)وفاقی وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتر خارجہ اور داخلہ پالیسوں کی وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی بہت جلد نکل جائے گا اور بیرونی دنیا کا پاکستان کے بارے میں اعتماد بڑھ چکا ہے دہشت گری کیخلاف جنگ میں پاکستان کی واضح پالیسی نے ثابت کردیا ہے جون تک مزید بہتری آجائے گی ،بیرونی دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آیا ہے ، کوئی کتنا ہی شوروشرابہ کرلے ، آسمان سر پر اٹھائے ، حکومت پانچ سال تک آئینی مدت پوری کریگی۔ وہ نوشہرہ اضاخیل بالا میں بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بہت ذمہ داریاں سونپی ہیں اور میں اﷲ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اپوزیشن میں شامل تمام دینی وسیاسی جماعتیں بشمول اتحادیوں کے میری عزت کرتے ہیں۔ اپوزیشن کو خطرہ ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان اسی سپیڈ سے آگے بڑھتے گے تو مستقبل میں ان کی سیاست ختم ہوکر رہ جائے گی ،اب بھی اے این پی ،پی پی پی اور مسلم لیگ ن اور دیگر دینی اور سیاسی جماعتوں کی سیاست بڑی حد تک عوام کی نظروں میں گر چکی ہے ،عوام کی نظریں اب بھی تحریک انصاف اور وزیر اعظم پر مرکوز ہے ۔پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ کی تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کو ایک بار پھر چیلنج دیا کہ میرے خلاف تمام سیاسی اور دینی جماعت متحد ہوجائیں، 2023ء کے انتخابات میں اﷲ تعالی اور عوام کی طاقت سے ایک بار پھر ان کو شکست سے دوچار کریں گے ۔